اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس العربی کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز دیرالزور کے مضافات میں واقع علاقہ "المیادین" میں داخل ہوگئے ہیں۔
المیادین سے «رامی عبدالرحمن» کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز المیادین میں داخل ہوئے ہیں اور داعشی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے المیادین شہر کے کئی سرکاری عمارتوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
دوسری جانب روسی فوج نے روسی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کی داعشی دعوے کو یکسر مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی ہیلی کاپٹر کو "الشیخ هلال" نامی گاؤں میں مار گرایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲